ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نرسنگ اسکول کالج بن جائیں گے

pakistani nurses
کیپشن: pakistani nurses
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)پنجاب بھر کے نرسنگ سکولوں کو کالجز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ، نرسنگ ڈپلومہ کی جگہ بی ایس نرسنگ ڈگری متعارف کروانے کے لیے تین ارب کی لاگت سے سہولیات کی فراہمی کی جائیگی ۔

تفصیلات  کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجز میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔منصوبے کے تحت صوبے بھر کے نرسنگ سکولوں میں سہولیات کے فقدان کو پورا کیا جائیگا اور اپگریڈ کیا جائیگا کیونکہ موجودہ جنرل نرسنگ کا ڈپلومہ کرنے والوں کو عالمی معیار کی نرسنگ یونیورسٹیوں میں تعلیم کے مواقع فراہم نہیں ہوتے۔

نرسنگ ڈپلومہ کرنے کے باوجود پاکستانی نرسوں کے پاس بہت کم مواقع ہوتے ہیں کہ وہ ہائر لیول پر ٹریننگ کر سکیں۔نرسنگ کی تعلیم کی بہتری کے لیے ڈپلومہ کی جگہ ڈگری پروگرام متعارف کروایا جائیگا۔موجودہ نرسنگ ڈپلومہ کی جگہ نرسنگ کالجز میں بی ایس نرسنگ کی ڈگری متعارف کروائی جائیگی تاکہ پاکستانی نرسز عالمی معیار کی نرسنگ ٹریننگز کے لیے بھی اہل ہو سکیں۔پنجاب بھر کے نرسنگ سکول کی اپ گریڈیشن کر کے کالجز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ تین سال میں مکمل کیا جائیگا۔