ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ٹی وی فوٹیج نے پولیس کی جعلسازی کا بھانڈا پھوڑ دیا

Lahore Police
کیپشن: Lahore Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاؤن (وقاص احمد) حقائق میں ہیر پھیر کرنا لاہور پولیس کا وطیرہ بن گیا، لاہور پولیس نے ڈکیتی کو چوری اور بڑی واردات کو چھوٹی بنانے کی عادت اپنا لی، سی سی ٹی وی فوٹیج نے پولیس کی جعلسازی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

لاہور میں دانش نامی فوڈ ڈیلیوری بوائے سے موٹرسائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر موبائل، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ ڈیلیوری بوائے نے جوہر ٹاؤن تھانے میں درج کروایا، پولیس نے ایف آئی آر میں فوڈ ڈلیوری بوائے کیساتھ گن پوائنٹ پر ڈکیتی کو چوری میں بدل دیا۔   

پولیس نے ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی بجائے چوری کا مقدمہ درج کر دیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے پولیس کی جعسازی سے پردہ اُٹھا دیا، منظر عام پر آنیوالی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو گن پوائنٹ پر واردات کرتے ہیں، پولیس نے مقدمہ لکھا چوروں نے بھاگتے ہوئے پرس چھین لیا۔

 علاوہ ازیں پولیس کرائم کنٹرول کرنے کی بجائے اعداد وشمار میں ہیر پھیر کرنے لگی، اپنی سیٹ پکی کرنے کیلئے آئی جی کی نظروں میں دھول جھونکنے لگے، کرائم میٹنگ میں اضلاع کی سب اچھا کی رپورٹ پر آئی جی پنجاب نے حقائق پر مبنیٰ اعدادوشمار پیش کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔آئی جی پنجاب نے ڈکیتی کے کیسز میں ملزموں کی تعداد کم کر کے رابری میں منتقل کرنے والے کیسز کا ازسر نو جائزہ لے کر رپورٹس جمع کروانے کا حکم دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer