ایل ڈی اے ٹاؤن پلانر کا نیا کارنامہ، ایونیو ون کا نقشہ بگاڑ دیا

8 Jun, 2021 | 01:06 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: ایل ڈی اے ٹاؤن پلانر نے ایونیو ون میں 150 سے زائد رہائشی پلاٹوں پر کمرشل عمارتیں تعمیر کروادیں، انکروچمنٹ کمیٹی نے ذمہ داران کے تعین کا حکم دے دیا ۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے فلیگ شپ ہاؤسنگ پراجیکٹ ایونیو ون میں 150 سے زائد رہائشی پلاٹوں پر کمرشل عمارتیں تعمیر کروادیں ہیں۔ ایل ڈی اے گورننگ باڈی کی انکروچمنٹ کمیٹی میں گزشتہ اجلاس میں ممبر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے ٹاؤن پلانر نے ایونیو ون کا نقشہ بگاڑ دیا۔ ممبر کمیٹی نے کہا کہ ایونیو ون میں کمرشل استعمال کی  جگہ مخصوص نہ کی،  گلی گلی کمرشل استعمال جاری ہے ۔
ممبر کمیٹی نے کنوینر سے مطالبہ کیا  ہے کہ غیر قانونی کمرشل استعمال کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہئے جس پر سختی سے عملدرامد کرایا جانا چائیے ۔ ٹاؤن پلاننگ فائیو نے ایونیو ون میں گھریلو نقشے پاس کرکے کمرشل استعمال کروانا شروع کردیا ہے ۔ ایونیو ون میں کمرشل استعمال کی اجازت نہ ہونے کے باوجود سینکڑوں عمارتوں کا کمرشل استعمال جاری ہے ۔
ایونیو ون مین بلیوارڈ ، جوبلی ٹاؤن میں ہوٹلز ، پراپرٹی دفاتر ، سکول اور ڈیپارٹمینٹل سٹورز کھل گئے ہیں ۔ ایونیو ون میں غیر قانونی تعمیرات اور کمرشل استعمال روکنا ٹاؤن پلاننگ فائیو کی ذمہ داری ہے ۔ انکروچمنٹ کمیٹی نے ذمہ داران کے تعین کا حکم دے دیا ہے ۔

مزیدخبریں