پاپا نے ماں کو مار کر گھر میں دفنا دیا، بچوں کی مخبری پر پولیس کو ملزم کی تلاش

8 Jun, 2021 | 12:42 PM

Arslan Sheikh

عابد چودھری: ہربنس پورہ میں سابق شوہر جلاد بن گیا، بیوی کو طلاق دینے کے بعد دوبارہ نکاح کیلئے دباؤ ڈالا۔ نہ ماننے پر بچوں کے سامنے قتل کر دیا اور لاش گھر کے صحن میں دفن کر دی۔

شوہر نے طلاق دینے کے بعد بھی سابقہ بیوی کی جان نہ چھوڑی۔ دوبارہ نکاح کیلئے دباؤ ڈالا اور نہ ماننے پر اسے ابدی نیند سلا دیا۔یہ افسوسناک واقعہ ہربنس پورہ کے علاقے فتح گڑھ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق زینب نامی خاتون نے کچھ عرصہ قبل شوہر یوسف سے طلاق لے کر مظہر بٹ سےدوسری شادی کی، لیکن یہ شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی۔

یوسف بٹ اور اس کے بھائی نے رات گئے زینب اور تینوں بچوں کو صلح کیلئے گھر بلایا۔ بات بننے کی بجائے مزید بگڑ گئی، جس پر یوسف نے زینب کو بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور لاش گھر کے صحن میں دبا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پہلے بھی قتل کے جرم میں جیل کاٹ چکے ہیں جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب لاہور کےعلاقےجوہر ٹاؤن میں  ملزم احمد نےخاتون مریم پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس کےمطابق مریم کا چہرہ تیزاب سےجھلس گیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزم نےشادی سے انکار پر تیزاب پھینکا، سی سی پی او لاہور نےجوہر ٹاؤن میں تیزاب گردی کے واقعہ کا  نوٹس لیتے ہوئےایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری  ملزم کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔ 

تیزاب سے خاتون کا چہرہ، ہاتھ اور گردن متاثر ہوئی، تھانہ جوہر ٹاؤن میں  متاثرہ  خاتون مریم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ  ملزم احمد نے شادی سے انکارپر تیزاب پھینکا۔ گھروں میں کام کرتی ہوں، میرےساتھ  زیادتی ہوئی۔ 

مزیدخبریں