برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ کمی

8 Jun, 2021 | 09:33 AM

Imran Fayyaz

(سعید احمد سعید)گزشتہ کئی ماہ سے  برائلر مرغی گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری تھا لیکن اب گوشت کی قیمت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کمی  کرتے ہوئےمرغی کے گوشت کا284 روپے فی کلو سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 188، پرچون ریٹ196 روپے کلو ہو گیا جبکہ فارمی انڈے 153 روپے فی درجن سرکاری ریٹ جاری کیا گیا۔

  برائلر مرغی گوشت  میں 22روپے کمی پر  صارفین کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ صارفین نےمطالبہ کیا   حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت  میں اب اضافہ نہ ہونے پائے  اور حکومت ان وجوہات کا پتہ چلائے کہ گزشتہ چند ماہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا ۔صرف صارفین ہی نہیں بلکہ دکانداروں نے بھی گوشت کی قیمت میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب  شہری مہنگے داموں سبزیاں اور پھل خریدنے پر مجبور ہیں،شہر کی سبزی و فروٹ منڈیوں میں بھی منافع خور مافیا بے لگام ہو گیا ہے۔شہری کہتے ہیں صرف گوشت اور پھل سبزی نہیں بلکہ ہر چیز کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے جس سے ان کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے ۔

مزیدخبریں