ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی خاتون کا پاکستانی شہریت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

Lahore High court
کیپشن: Lahore High court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) بھارتی خاتون نے پاکستانی شہریت کے حصول کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ کی رہائشی صباء افصار نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں وزارت داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایمیگریشن، پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار بھارتی شہری ہے 2010ء میں پاکستانی رشتہ دارسے شادی ہوئی۔ خاوند اور تین بچے پاکستانی شہری مگر درخواست گزار کو عارضی رہائش کا ویزہ دیا گیا ہے۔

 2010ء میں پاکستانی شہریت کیلئے درخواست دی تھی جس پر سکیورٹی کلیئرنس بھی مل چکی ہے،  پنجاب حکومت بھی وزارت داخلہ کو درخواست گزار کو سکیورٹی سے متعلق کلیئر قرار دے چکی ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ  پاکستانی شہریت نہ دینے پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے جواب طلب کیا جائے، استدعا آئین کے تحت درخواست گزار کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے کاحکم بھی دیاجائے۔