سرکاری خزانے سے ایک روپیہ خرچ کیے بغیر سکولوں کی اپ گریڈیشن

8 Jun, 2020 | 08:09 PM

Malik Sultan Awan

(علی اکبر) پنجاب حکومت نے سرکاری خزانے سے ایک روپیہ خرچ کیے بغیر1227 سکولوں کی اپ گریڈیشن کردی گئی، محکمہ تعلیم نے سکولوں کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
 وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں طالبات کے 606اورطلبہ کے 621سکول اپ گریڈ کیے جائیں گے۔ایلیمنٹری سکولوں کے اضافی 3315اساتذہ اپ گریڈڈ سکولوں میں خدمات سرانجام دیں گے۔ایلیمنٹری سکولوں کے اضافی 3933 کلاس رومزمیں سکینڈری کلاس روم قائم ہوں گے۔ سکولوں میں موجود اضافی ٹیچنگ سٹاف ٹرانسفر کرنے کی بجائے اسی سکول میں خدمات سرانجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں میں اضافی کلاس رومز کو سکینڈری ایجوکیشن کیلئے استعمال کیا جائے گا۔دستیاب وسائل کو بروئے کارلانے سے 16ارب روپے بچائے گئے ہیں۔ایلیمنٹری سکولوں کو سکینڈری لیول اپ گریڈکرنے سے ایک لاکھ سے زائد طلبہ اورطالبات مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 6ٹیچراور9کلاس روم والے ایلیمنٹری سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں سکینڈری سکولوں کو ہائر سکینڈری لیول پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

وزیرتعلیم مراد راس نے کہا کہ سکولوں کیلئے ایس او پیزتیار کیے جارہے ہیں،طلبہ کو ماسک دیئے جائیں گے۔ سکولوں میں سینی ٹائزراورہاتھ دھونے کیلئے انتظامات کیے جائیں گے۔ پیف کے سکولوں کو مئی تک 50فیصد ادائیگی مکمل کرچکے ہیں۔ پنجاب کے سکولوں میں 2ہزار کمروں کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں ہزارکمرے بن چکے ہیں۔وہاڑی کے ضلع میں دانش سکول کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔وزیرتعلیم مراد راس،سیکرٹری تعلیم سائرہ اسلم اوردیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزیدخبریں