ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جزوی فلائیٹ آپریشن، پروازوں کی روانگی و آمد کا سلسلہ جاری

جزوی فلائیٹ آپریشن، پروازوں کی روانگی و آمد کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) جزوی فلائیٹ آپریشن کی بحالی کے بعد لاہورائیرپورٹ سے پروازوں کی روانگی و آمد کا سلسلہ جاری، آج لاہور ائیرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک 15پروازیں آپریٹ کی گئیں۔
ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے شیڈول کے مطابق 8پروازیں لاہور سے روانہ جبکہ 7پروازیں لاہور لینڈ ہوئیں، امارات کی پرواز ای کے 623لاہور سے دبئی روانہ ہو گئی۔ قطر ائیر کی پرواز کیو آر 621لاہور سے دوحہ روانہ ہوئی۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8719 بھی میلان روانہ ہو گئی۔ پرواز سے 200سے زائد مسافر میلان روانہ ہوئے۔ گلف ائیر کی خصوصی پرواز جی ایف 765 بحرین روانہ ہوئی، سیرین ائیر کی پرواز ای آر 521گیارہ بجے کراچی روانہ ہوئی۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 323 دوپہر تین بجے کے قریب کوئٹہ روانہ ہوئی، جبکہ سیرین ائیر کی پروز ای آر 525رات نو بجکر پنتالیس منٹ پر کراچی روانگی شیڈول کی گئی، اسی طرح قطر ائیر کی پرواز کیو آر 620 دوحہ سے لاہور پہنچی۔ گلف ائیر کی پرواز جی ایف 764 بحرین سے لاہور پہنچی جبکہ لندن سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 786دوپہر دو بجکر پندرہ منٹ پر لاہور لینڈ کی، جبکہ ریاض سے آنے والی خصوصی پرواز پی کے 8726 رات ساڑھے آٹھ بجے لاہور ائیرپورٹ لینڈنگ شیڈول کی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer