پارکس کھول دئیے گئے، ریسٹوران بھی کھولنے کی اجازت دی جائے

8 Jun, 2020 | 07:21 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد سعید ) لاہور ریسٹورنٹس یونیٹی کی ریسٹورنٹس سے منسلک ہزاروں افراد کے بے روزگار ہونے، انڈسٹری کی تباہی اور حکومت کی ناقص پالیسیوں کے حوالے سے پریس کانفرنس، حکومت سے انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے ریسٹورانٹس کھولنے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے ریسٹورانٹس کی نمائندہ یونیٹی کی کورونا کے باعث درپیش مسائل حکومت تک پہنچانے کے لیے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر کے ایف سی کے کنٹری مینجر گوہریز حبیب لودھی، عہدیدار وجدان عظیم، عارف خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ لاہور ریسٹورنٹس یونیٹی کے چیئرمین عامر رفیق قریشی کا کہنا تھا کہ شہر میں دو ماہ سے زائد عرصے سے ریستورانٹس بند ہیں، متعدد ریسٹورانٹ بند ہو گئے ہیں۔ جس سے منسلک لاکھوں ملازمین بے روزگار بیٹھے ہیں۔ لاہور میں پارکس کھول دئیے گئے، مگر ریسٹوران کو کھلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

اس موقع پر کے ایف سی کے کنٹری مینجر گوہریز حبیب لودھی کا کہنا تھا کہ حکومت ریستورانٹس نہ کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے، اگر ہمیں اجازت نہیں دی جاتی تو مجبورا ہزاروں ورکرز کو نوکری سے نکالنا پڑے گا، جس سے بے روزگاری مزید بڑھے گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پہلے سے ہی ریستورنٹس میں صفائی ستھرائی اور ہائی جینک کا عمل کا جائزہ لیتی رہتی ہے، افسوس کہ کورونا کے معاملے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹ انڈسٹری کے لیے کردار ادا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے   حکومت سے سرکاری نیم، سرکاری، پرائیویٹ پراپرٹیز ریسٹورانٹس کا تین ماہ کا کرایہ معاف کیا جائے۔

لاہور ریسٹورانٹ یونیٹی نے مطالبہ کیا کہ حکومت ریسٹورانٹس انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کر ایس او پیز بنائے، ہم حکومت کے ساتھ بیٹھے اور شہر کے تمام ریستوران سے لاہوریوں کو سماجی فاصلے کے تحت ہائی جینک فوڈز دینے کو تیار ہیں۔

مزیدخبریں