پٹرول کا بحران حکومتی نظام کے مفلوج ہونے کی نشانی ہے، شہباز شریف

8 Jun, 2020 | 05:38 PM

Malik Sultan Awan

(عمر اسلم) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا ملک میں پٹرولیم کی قلت اور عوام کو درپیش شدید مشکلات کی شدید مزمت کہتےہیں کہ پٹرول کا بحران حکومتی نظام کے مفلوج ہونے کی نشانی ہے پٹرولیم کے شعبے کے ساتھ ڈالر، معیشت اور گیس کے شعبے والی سنگین غلطی دہرائی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق میاں شہبازشریف نےکہاہےکہ پٹرولیم کے شعبے کے ساتھ ڈالر، معیشت اور گیس کے شعبے والی سنگین غلطی دہرائی جارہی ہےجبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکی اورعوام حیران ہے کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں منفی میں جا چکی ہیں لیکن پاکستان میں تیل نایاب ہوچکا ہے۔

انھوں نےکہاکہ کروناکے سبب ایک دوسرے سے فاصلے پر رہنے کی ضرورت کے دوران پٹرول کی قلت نے ہر جگہ عوام کے ہجوم لگا دئیے ہیں جبکہ حکومت کی بدانتظامی اور نااہلی کا طوطی سر چڑھ کر بول رہا ہے وزیراعظم پرائیویٹ کمپنیوں کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو دینے کی تلقین کر رہے ہیں لیکن خود اس پر عمل نہیں کر رہےتیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا فائدہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو منتقل کیوں نہیں کیاگیا جبکہ تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا فائدہ گیس کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو منتقل کیوں نہیں کیاگیا اورپٹرول کی قلت سے ٹڈی دل کے خلاف کارروائیوں پر منفی اثر پڑے گا، پہلے سے درپیش مسائل مزید سنگین ہونے کا خطرہ ہے۔

مزیدخبریں