(سٹی42)کورونا وائرس سے متاثرہ سینئراداکارہ روبینہ اشرف کی حالت تشویشناک ہے۔اداکارہ کووینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ ہمایوں سعید سمیت ساتھی اداکاروں نے ان کی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے جہاں عام عوام، ڈاکٹر، پولیس،گورنمنٹ افسران اور اہم سیاسی شخصیات کو نہیں بخشا اسی طرح وائرس نے شوبز شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف کورونا کا شکار ہیں، اداکارہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور ان کووینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا،گزشتہ روزہمایوں سعید سمیت ساتھی اداکاروں نے ان کی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
گزشتہ دنوں معروف ٹی وی اداکارہ روبینہ اشرف میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی، کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد روبینہ اشرف نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کیا،اس کے علاوہ گھر والوں کے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ ہونے کے امکان ہیں۔ روبینہ اشرف نے بتایا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کی طبیعت بہت زیادہ اچھی نہیں۔
دوسری جانب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کااداکارہ روبینہ اشرف کی صحت سےمتعلق کہناتھا کہ زیر گردش خبر یں بے بنیاد ہیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ’ روبینہ اشرف کی آئی سی یو میں شفٹ کیے جانے کے حوالے سے تمام خبریں جھوٹی ہیں‘۔
ڈاکٹرعامر لیاقت کا کہناتھا کہ’ہماری روبینہ اشرف کے اہلِ خانہ سے بات ہوئی ہے اور وہ اپنے گھر میں موجود ہیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’ روبینہ اشرف کے شوہر نے اپنی اہلیہ کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے اور رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی بھی اداکارہ کے اہل خانہ سے رابطہ کر رہے ہیں۔