ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر فلم کیمرہ مین انتقال کر گئے

سینئر فلم کیمرہ مین انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سینئر فلم کیمرہ مین علی جان کورونا وائرس کےباعث انتقال کر گئے، علی جان گزشتہ دو ہفتے سے اپنے گھر میں قرنطینہ اختیار کیے ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ترین کیمرہ مین علی جان کورونا وائرس کےباعث لاہور میں انتقال کرگئے ہیں،خاندانی ذرائع کا کہناتھا کہ علی جان گزشتہ دو ہفتے سے اپنے گھر میں قرنطینیہ اختیار کیے ہوئے تھے، طبیعت نا ساز ہونے پر علی جان کو ہسپتال منتقل کیا گیا،ان کا شمارپاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ سینماٹوگرافرز میں ہوتا تھا۔  کیمرہ مین علی جان نے پاکستان کے تمام نامور ہدایتکار اور لیجنڈ آرٹسٹوں کے ساتھ کام کیا۔وہ معروف ترین کیمرہ مین نبی احمد کے اسستنٹ تھے۔ان کا کیرئر 55 سال پر محیط ہے۔ان کی عمر88 سال تھی۔

پاکستان فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام فنکاروں،پروڈیوسرز،کیمرہ مین اور ڈائریکٹرز نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔فلم انڈسڑی میں  علی جان نےتمام نامور پروڈیوسرز،ڈائریکٹرز اور فنکاروں کے ساتھ کام کیا جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بے شمار فنکاروں کو بنیادی تربیت بھی فراہم کی۔

ان کے استاد رضا میر تھے جس کے علاوہ انہوں نے نبی احمد  کے ساتھ بھی ابتدائی دور میں کام کیا۔وہ تمام عمر لاہور کے مشہور علاقے سمن آباد میں مقیم رہے۔ان کا شمار انڈسٹری کے جانفشاں کارکنوں میں ہوتا تھا ،اگر کبھی اسسٹنٹ نہ آتے تو وہ لائٹ تک خود پکڑ لیتے تھے۔انہوں نے سب سے زیادہ فلمیں ڈائریکٹر ایس سلیمان کے ساتھ کیں۔

واضح رہے کہ    کورونا وائرس نے متعدد  شوبز شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ شوبز ستاروں میں علیزے شاہ، ندا یاسر، یاسر نواز، ابرار الحق،  صغیر الہٰی کھچی،   روبینہ اشرف  اور  دیگر فنکار  کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔معروف مارننگ شو ہوسٹ  ندا یاسر شوہر اور اہلخانہ، علیزے شاہ اور ان کے دوست نعمان اورگلوکار ابرار الحق  کورونا وائرس  سے متاثر ہو ئےان کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer