قذافی بٹ :مبینہ منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس، شہباز شریف کی کل نیب میں طلبی،نیب میں انتظامات مکمل، کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کو سماجی فاصلہ کا خیال رکھنے کی ہدایات کردی گئی ۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی نیب گرفتاری کے حوالہ سے ہائی کورٹ نیب کو 17 جون تک گرفتاری روکنے کے احکامات جاری کر چکا ہے۔ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر تمام احیتاطی اقدامات اپناے جائیں گے۔کرونا وباء کے پیش نظر تحقیقاتی ٹیم اور شہباز شریف کے درمیان ٹیبل پر گلاس وال تنصیب کی گئی ہے۔تمام انٹرویو رومز کو باقاعدگی سے جراثیم کش اسپرے سے صاف کردیا گیا۔نیب کی ایس او پیز کے تحت شہباز شریف نے گزشتہ پیشی پر حاضری سے مشتسنی کی درخواست دیتے سکائپ پر انٹرویو کی درخواست کی، جس کو رد کردیا گیا۔
نیب نے شہباز شریف سے وراثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کی ہیں۔نیب سوالات میں شہباز شریف سے پوچھا گیا ہے کہ 1998 سے 2018کے دوران آپ کی فیملی کے اثاثے 549بلین کیسے ہوئے؟ پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت کی جائے جبکہ بیرون ملک تمام اثاثے اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
نیب سوالات کے مطابق 2005سے 2007کے دوران بارکلے بینک سے لیا جانے والے قرض کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تخائف کی تفصیلات فراہم کریں۔2008سے 2019کے دوران زرعی امدنی کی تفصیلات فراہم کیں جائیں۔ماڈل ٹاون 96ایچ کتنے سال تک وزیر اعلی کیمپ ہاوس رہا،تفصیلات فراہم کریں۔
یاد رہے ملک میں کورونا سے مزید 66 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2064 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 103321 تک پہنچ گئی ہے،اب تک پنجاب میں کورونا سے 715 اور سندھ میں 650 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 575 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 54 ، اسلام آباد 49، گلگت بلتستان میں 13 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،صوبائی وزیر اعجاز عالم آ گیسٹن سمیت کئی اہم شخصیات کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔