شہر میں کورونا کے بڑھتے وار، فوڈاتھارٹی بھی زد میں آگئی

8 Jun, 2020 | 02:09 PM

Shazia Bashir
Read more!

عمران یونس:  شہر میں کورونا کے بڑھتے وار، پنجاب فوڈاتھارٹی بھی زد میں آگئی، 35 ملازمین  کورونا  وائرس  کا شکار،ہیڈکوارٹرز سمیت تمام دفاتر بند، 24 گھنٹوں کے دوران 15 اموات،  کورونا کے 1045 نئے کیسز رپورٹ، مریضوں کی تعداد 19 ہزار 206 تک پہنچ گئی جبکہ 8 ہزار 109 افراد وائرس کو شکست دینے میں کامیاب۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کےوار جاری ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی میں کورونا  کیسز  کی تعداد 35 سے زائد ہوگئی، پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر سمیت تمام دفاتر بند کردیئےگئے۔  اس صورتحال کے پیش نظر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پردفاتر بند رکھنے کے ساتھ تمام عملے کوبھی دو روز  کے لئے چھٹی دے دی گئی۔

ہیڈکوارٹر، لیب، ٹریننگ سکول، آپریشن، ویجیلنس، ریسورس اینڈ لائسنسنگ اور وزیٹر ہاوسز سمیت تمام بلڈنگز  بند  کی گئی ہیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ہیڈکوارٹر اورتمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کاعمل بھی شروع کر دیا گیا، فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ سمیت تمام گاڑیوں کو بھی ڈس انفیکٹ کیا جانےلگا ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے1813نئے کیس سامنے آئے ہیں، تعداد38903ہوگئی لاہورمیں 1045کیسزرپورٹ ہوئے اور  تعداد19206ہوگئی، لاہور میں24گھنٹوں کے دوران15اموات ہوئیں اور  تعداد268ہوگئی، پنجاب بھرمیں کورونا سے32 مزید اموات، مجموعی تعداد715ہوچکی ہیں۔

پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ  اب تک 290،074 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد8،109ہوچکی ہے۔

دوسری جانب کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظرایس او پیز پر عملدر آمد کرانے کیلئے فوج اور رینجرز کی مدد حاصل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، وفاق اورپنجاب نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت سے سخت اقدامات کرنے پر اتفاق کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عام شہریوں کو جرمانوں کے ساتھ اخلاقی سزائیں دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے،وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو ایس او پیز پر عملدرآمد کر انے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایات کر دی ہیں۔
 

 

مزیدخبریں