قدافی بٹ :گورنرپنجاب چودھری محمد سرورکا کہنا ہے کہ ہرجگہ لوگوں کارش ایسےہےجیسے کورونا کی شکست کا جشن منا رہے ہیں، کورونا کو سنجیدہ نہ لینے والےاپنے اور دوسروں کی جان کےدشمن ہیں۔
گورنر پنجاب نےعوام سے ایک مرتبہ پھر اپیل کرتے ہوئےکہا ہے کہ عوام ایسے ہی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے توکورونا کسی کو نہیں چھوڑے گا،پاکستان امر یکہ اور جر منی جیسےکورونا حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا،انہوں نےکہا کہ کورونا سے بچائو کا واحد راستہ ایس او پیز پر عمل کر نا ہے، کورونا کیخلاف جنگ کسی جماعت یا حکومت نہیں22کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے۔
چودھری محمد سرورکا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئےکارلا رہی ہے، کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنیوالےڈاکٹرزاورطبی عملہ کو خراج تحسین پیش کرتےہیں،عوا م سے بار بار اپیل کرتےہیں کہ وہ کورونا سے بچائو کیلئےگھروں میں رہیں۔
یاد رہے ملک میں کورونا سے مزید 66 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2064 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 103321 تک پہنچ گئی ہے،اب تک پنجاب میں کورونا سے 715 اور سندھ میں 650 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 575 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 54 ، اسلام آباد 49، گلگت بلتستان میں 13 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،صوبائی وزیر اعجاز عالم آ گیسٹن سمیت کئی اہم شخصیات کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔
صرف لاہور کے میوہسپتال میں کورونا کے مزید6 مریض انتقال کرگئے ، میوہسپتال میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد155 ہو گئی،میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں وارجاری ہیں ،سی ای او میوہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے کہاکہ میوہسپتال میں کورونا کے مزید 6 مریض جان کی بازی ہار گئے، میوہسپتال میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد155 ہو گئی،انہوں نے کہاکہ جاں بحق افراد کی عمریں 45 سے 70 سال کے درمیان تھیں ۔