سابق وزیر اعظم کورونا وائرس کا شکار

8 Jun, 2020 | 10:53 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42:ملک میں کورونا سے مزید 66 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2064 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 103321 تک پہنچ گئی ہے،اب تک پنجاب میں کورونا سے 715 اور سندھ میں 650 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 575 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 54 ، اسلام آباد 49، گلگت بلتستان میں 13 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،صوبائی وزیر  اعجاز عالم آ گیسٹن سمیت کئی اہم شخصیات کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔

لاہور کے میوہسپتال میں کورونا کے مزید6 مریض انتقال کرگئے ، میوہسپتال میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد155 ہو گئی،میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں وارجاری ہیں ،سی ای او میوہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے کہاکہ میوہسپتال میں کورونا کے مزید 6 مریض جان کی بازی ہار گئے، میوہسپتال میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد155 ہو گئی،انہوں نے کہاکہ جاں بحق افراد کی عمریں 45 سے 70 سال کے درمیان تھیں ۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خان عباسی کےاہلخانہ نے ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان نے گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور اس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

ادھر لاہور میں صوبائی وزیر اعجاز عالم  آگسٹین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر صوبائی وزیر نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بھی اپ لوڈ کر دی،اعجاز عالم نے جمعہ کے روز ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جے پرکاش کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے  ،رکن اسمبلی جے پرکاش نے جمعہ کے روز کورونا ٹیسٹ کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت بھی کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی جے پرکاش نے ہفتے کی رات پارلیمنٹ لاجز میں دعوت کا اہتمام کیا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شریک تھے۔رکن اسمبلی لعل چاند نے جے پرکاش کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جے پرکاش کی دعوت میں شرکت کے باعث شاہ محمود قریشی نے بھی کورونا ٹیسٹ کروا لیا ہے۔

مزیدخبریں