کورونا وبا معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی: عالمی بینک

8 Jun, 2020 | 10:30 AM

Shazia Bashir

(مانیٹرنگ ) عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا عالمی معیشت کے لیے  تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انھوں نے خبردار کیا کہ اربوں افراد اس عالمی وبا کے نتیجے میں اپنے روزگار سےہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا عالمی معیشت کے لیے  تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انھوں نے خبردار کیا کہ اربوں افراد اس عالمی وبا کے نتیجے میں اپنے روزگار سےہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس وبا کے معاشی اثرات ایک دہائی تک رہیں گے۔

گذشتہ ماہ میلپاس کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ چھ کروڑ افراد کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث شدید غربت کا شکار ہو جائیں گے۔ عالمی بینک کے مطابق شدید غربت کا مطلب ایک اعشاریہ نو ڈالر فی کس یومیہ پر گزارا کرنا ہے۔تاہم ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ کم از کم چھ کروڑ افراد صرف ایک اعشاریہ دو ڈالرز یومیہ پر گزارا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

شہر  لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 691 نئے کیسز رپورٹ، مریضوں کی تعداد18 ہزار161 ہوگئی، پنجاب میں 1 ہزار 782 نئے کیسز کے بعد 37 ہزار 90 تک جاپہنچی، 24 مزید اموات سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 683 ہو گئی، ن لیگ کے سابق ڈسٹرکٹ ممبر شوکت لال کورونا کے شکار سے چل بسے ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر عرفان کھوکھر بھی وائرس میں مبتلا، جبکہ کورونا لیبارٹریاں استعداد کے مطابق ٹیسٹ کرنے میں ناکام، 24 گھنٹوں کے دوران ساڑھے 8 ہزار ٹیسٹوں کی گنجائش کے باوجود 8 ہزار 180 ٹیسٹ، ادھر نادرا کے 14 افسران و ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

مزیدخبریں