کاروبارکے اوقات کار میں ترمیم، نوٹیفکیشن جاری

8 Jun, 2020 | 12:12 PM

Shazia Bashir
Read more!

زاہد چوہدری: صوبائی کابینہ کی سفارشات پرمختلف کاروبارکے اوقات کار میں ترمیم، نوٹیفکیشن جاری ،بیکریاں اور دودھ دہی کی دکانیں ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلی ر ہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق   صوبائی کابینہ کی سفارشات پرمختلف کاروبارکے اوقات کار میں ترمیم کر دی گئی ہے، اور نوٹیفکیشن بھی جاری  کردیا گیا ہے، بیکریاں اور دودھ دہی کی دکانیں ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلی رہ سکیں گی، چکن اور میٹ شاپس صبح 9 سے شام 7 بجے تک ہفتے بھر کھلی رہ سکیں گی۔

 بیکریزاور ملک شاپس پرایس او پیز پر عملدرآمدکرنا لازم ہوگا،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا، تا حکم ثانی لاگو رہے گا، تمام کاروباری حضرات ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر حکومت کی مدد کریں۔

اس سے قبل   پنجاب حکومت نے فیصلہ  کیا تھا کہ تمام مارکیٹوں میں ایس اوپیزپر عملدرآمد کی موثر مانیٹرنگ کروائی جائے گی اور  کورونا وباء کا پھیلاؤروکنے کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت ضروری قرار دیکر عوامی آگاہی مہم کو بھی مزید تیز کیا جائے گا حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کی اپیل کی جائے گی۔ پیر سے جمعہ تک جو مارکیٹ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرے گی اسے فوری طور پر بند کروایا جائے گا۔ہفتہ اور اتوار کے ان دو دنوں میں بھی سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

 ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابرسعید کا کہناتھا کہ ہفتہ ، اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا،5 دن کاروبار کی اجازت ہے، حکومتی ہدایات پرمکمل عملدرآمد کیا جائے گا،شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے، دکاندار شام 07بجے تک کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ   لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لاہور میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی، لاہور میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 247 ہو گئی جبکہ  1082 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 17411 تک پہنچ گئی ہے۔

 

مزیدخبریں