دیرینہ رنجش پر نوجوان قتل

8 Jun, 2019 | 08:00 PM

Arslan Sheikh

( فخر امام ) اقبال ٹاؤن میں دیرینہ رنجش پر فائرنگ، 29 سالہ شوکت نامی نوجوان جاں بحق، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اقبال ٹاؤن کے مین بازار میں فائرنگ سے 29 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا، مقتول کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ شوکت بازار میں اپنے دوستوں کے ہمراہ کھڑا تھا کہ ملزمان نے دیرینہ رنجش پر فائرنگ کی۔ شوکت کو سینے میں گولی لگنے کے باعث شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ شوکت کے بھائی سلامت کی مدعیت میں نامزد ملزمان احمد اور نصر اللہ کے خلاف درج کیا اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم احمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتول کے اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں