عبدالعلیم خان کو گرین سگنل مل گیا

8 Jun, 2019 | 06:02 PM

Arslan Sheikh

( قیصر کھوکھر ) پنجاب کابینہ میں بجٹ کے بعد توسیع اور ردوبدل کا امکان،،بجٹ کے بعد وزراء کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلیاں کی جائیں گئی

پنجاب بجٹ کے بعد عبدالعلیم خان کو ان کی وزارتیں واپس دینے کا گرین سگنل دے دیا گیا۔ علیم خان کو محکمہ بلدیات اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی وزارتیں راجہ بشارت سے واپس لے کر عبدالعلیم خان کو دے دی جائیں گی، بلدیاتی الیکشن کی تیاری کے لیے علیم خان کو اہم ٹاسک دیا گیا ہے۔

ادھر فیاض الحسن چوہان کو بھی کابینہ میں واپس شامل کیا جائے گا اور محکمہ سوشل ویلفئیر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ وزراء کے قلمدان تبدیل بھی ہوں گے۔

مزیدخبریں