پٹرولیم مصنوعات کے بعد بیکری آئٹمز بھی مہنگی ہوگئیں

8 Jun, 2019 | 03:45 PM

Sughra Afzal
Read more!

(شہزاد خان) پٹرولیم مصنوعات، سبزیوں اور پھلوں کے بعد بریڈ، بن، شوارما بریڈ، برگر بن اور فروٹ کیک کی قیمتوں میں پانچ سے دس روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔

لاہوریوں کا ناشتہ بھی مہنگا ہوگیا، مختلف کمپنیوں کیجانب سے براؤن بریڈ، سفید اور ملکی بریڈ کی قیمتوں میں 5سے 10 روپے تک اضافہ کردیا گیا، براؤن بریڈ 5 روپے مہنگی ہونے سے 60 روپے کی ہوگئی ہے جبکہ فروٹ کیک 10 روپے اضافے کے بعد 95 روپے کا اور شوارما بریڈ5 روپے قیمت بڑھنے سے 50 روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ برگر بن 5 روپے مہنگا ہونے کے بعد 55روپے کا ہوگیا ہے، کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر حافظ محمد عارف نے قیمتوں میں اضافے پر پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں یکسر ناکام دکھائی دیتی ہے، مہنگائی نے عوام کا بھرکس نکال دیا۔

مزیدخبریں