ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہکام چوک فلائی اوور کا ڈیزائن تیار

شاہکام چوک فلائی اوور کا ڈیزائن تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر نیسپاک نے شاہکام چوک فلائی اوور کا ڈیزائن تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیسپاک نے 1.3کلومیٹر طویل فلائی اوور کا ڈیزائن تیار کرلیا ہے، فلائی اوور تھری تھری لین ڈیول کیرج وے ہوگا، جس کے لئے نوسپیم تعمیر کیے جائیں گے، شاہکام چوک پرایٹ گریڈ تین برج، چار بس بیز اور چار سروس لین بھی تعمیر کی جائیں گی۔

منصوبے کے لیے 25 کنال زمین ایکوائر کی جائے گی، لینڈ ایکوزیشن پر 45 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، منصوبے کو 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، منصوبے پر 2 ارب 22 کروڑ 25 لاکھ روپے لاگت آئے گی، واضح رہے کہ شاہکام چوک فلائی اوور کی منظوری وزیراعلیٰ اورایل ڈی اے گورننگ باڈی دے چکی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer