سٹی42: پنجاب حکومت نے بجٹ اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلیں، جبکہ اپوزیشن کی جانب سےبجٹ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت علمی مرتب کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2019/2020 کا بجٹ چودہ جون کوپیش کیا جارہا ہے، جس کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ اور محکمہ خزانہ نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نےبھی دوران اجلاس حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، اپوزیشن کی جانب سے دوران اجلاس احتجاج بھی کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہبازکی بجٹ اجلاس سے قبل ممکنہ گرفتاری کے پیش نظراپوزیشن کی جانب سے حمزہ شہباز کی گرفتاری کی صورت میں ان کے پروڈکیشن رڈ جاری کرنے کے لیےسپیکر سے درخواست کی جائے گی۔