’’افواج پاکستان دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں‘‘

8 Jun, 2019 | 11:33 AM

Shazia Bashir

سٹی42: وزیراطلاعات صمصام بخاری کا کہنا ہےکہ دھرتی ماں پربیٹوں کی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے، افواج پاکستان دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں۔

سید صمصام علی بخاری کی جانب سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جوان اور افسربلا تفریق اپنی جانیں قربان کررہے ہیں، پاکستان میں بارودی سرنگیں بچھانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہوں نے کہا کہ عید پر کوئٹہ اورشمالی وزیرستان میں دہشتگردی قابل مذمت ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، ہرمحب وطن شہری اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، سید صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے ساتھ قومی امور پر ایک پیج پرآئیں، ملکی تحفظ اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

مزیدخبریں