عفیفہ نصر اللہ: اسٹیٹ بینک کے احکامات نظرانداز، اسٹیٹ بینک کے سائے تلے سرعام نئے نوٹوں کی بلیک میں فروخت جاری ہے۔ سڑک کنارے بیٹھی خواتین اور چلتے پھرتے مردوں کی بھی چاندی ہو گئی۔
ہاتھوں میں نئے نوٹوں کے بنڈل اورگاہکوں سے بھاؤ تاؤ کرتے یہ لوگ کرنسی فروش ہیں جو سٹیٹ بینک کی عمارت کے اردگرد نوٹ بلیک میں فروخت کر رہے ہیں۔ اسے کہتے ہیں چراغ تلے اندھیرا۔ ایس ایم ایس کے ذریعے نوٹوں کو شہریوں تک پہنچانے کا تجربہ بھی مکمل کامیاب نہ ہوسکا۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:عید پر نئے نوٹ ملنے کا سہانا خواب چکنا چور ہوگیا
بینک کے نوٹ نایاب ہوئے تو سڑک کنارے بیٹھی خواتین اور چلتے پھرتے مردوں کی بھی چاندی ہو گئی۔ یہاں فی بنڈل تین سوروپے تک اضافی وصول کیے جارہے ہیں۔ بلیک کی اس کرنسی کو بیچنے والوں کا کہنا ہے وہ تمام بھوک پیاس کو بالائے طاق رکھ کر روزی روٹی کما رہے ہیں۔