صوبائی محکموں کی استعداد کار بڑھانے میں بیوروکریسی کی انوکھی چال

8 Jun, 2018 | 09:12 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی رامے:پنجاب میں کپیسٹی بلڈنگ کے نام پر سرکاری خزانے پر بوجھ، صوبائی محکموں کی استعداد کار بڑھانے میں بیوروکریسی کی انوکھی چال، انیس افسروں کو بھاری تنخواہوں سے نوازا جانے لگا، پی اینڈ ڈی بورڈ نے پراجیکٹ میں نئی بھرتیوں کی منظوری بھی دی۔

پنجاب میں کپیسٹی بلڈنگ کے نام پر مختلف صوبائی محکموں سیکرٹریوں کی مدد اور انکی سرکاری فائلوں پر کام کرنے کے لیے بھاری تنخواہوں پر افسران کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ میں کیپسٹی بلڈنگ کے نام پر من پسند افسران کی موجیں ہیں۔ سٹی انویسٹی گیشن سیل کے مطابق کلامیٹ چینج ایکسپرٹ کی تنخواہ چار لاکھ، ماحولیاتی ایکسپرٹ کی تنخواہ چار لاکھ ، لیگل ایسوسیٹ کی تنخواہ تین لاکھ ،لیگل اسٹنٹ کی تنخواہ دو لاکھ ،ہیلتھ اسپیشلسٹ کی تنخواہ تین لاکھ پچاس ہزار ، پاپولیشن اسپیشلسٹ تین لاکھ پچاس ہزار، ڈیٹا اسپیشلسٹ دو لاکھ پچاس ہزار، بایومیڈیکل ایکسپرٹ دو لاکھ، ریسرچ اینالسٹ کی تنخواہ نوے ہزار مقرر۔

اسپیشلائزڈ انفراسٹرکچر پراجیکٹ دو لاکھ، واٹر ریسورسز ایکسپرٹ دو لاکھ، ہسپتال ایکسپرٹ تین لاکھ ،کمیونیکشن ایسوسیٹ ڈیڑھ لاکھ، ڈویلپمنٹ کمیونیکشن ایک لاکھ اور گرافک ڈیزانئرُکی تنخواہ بھی ایک لاکھ روپے ہے۔ پی اینڈ ڈی بورڈ نےاختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پراجیکٹ میں نئی بھرتیوں کی منظوری بھی دی۔ نئی بھرتیوں کے کیے بجٹ منظورکیا گیا لیکن تنخواہوں کے لیے کمیٹی بنیادی گئی ہے۔ کمیٹی کی سفارشات پر ہی تنخواہیں مقرراور نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔

مزیدخبریں