حکومت نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

8 Jun, 2018 | 05:55 PM

(قیصر کھوکھر) وفاقی حکومت نے عید پر چار چھٹیوں کا اعلان کردیا اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 15 جون سے 18 جون تک تمام سرکاری ادارے، محکمے اور دفاتر بند رہیں گے۔ یہ نوٹیفیکیشن وزارت داخلہ نے جاری کیا ہے۔ عید پر جمعہ سے پیر تک چار چھٹیاں ہونگی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہےکہ 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کے کم امکانات ہیں۔

مزیدخبریں