(سالک نواز) پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے بعد اٹھارہ جون سے کراچی اور راولپنڈی کے درمیان سمر ویکیشن سپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔حکومت نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
سٹی 42 کے مطابق سمر ویکیشن سپیشل ٹرین اٹھارہ، بائیس، چھبیس اور تیس جون کو دوپہر اڑھائی بجے راولپنڈی سے کراچی کے لئے روانہ ہوگی اور بیس، چوبیس اور اٹھائیس جون کو رات آٹھ بجے کراچی سے براستہ حیدرآباد، روہڑی، خانپور، بہاولپور، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ ،رائے ونڈ ، لاہور گوجرانوالہ وزیرآباد گجرات لالہ موسیٰ اور جہلم سٹاپ کرتے ہوئے راولپنڈی پہنچے گی۔ سمر ٹرینوں میں اے سی بزنس، اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاسز شامل ہونگی۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔مچھلی کھانے کے شوقین افراد ہوجائیں ہوشیار، انتہائی تشویشناک خبر آگئی