عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند اُمیدواروں کیلئے خوشخبری

8 Jun, 2018 | 01:28 PM

Read more!

(قذافی بٹ)لاہور سمیت ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں زورو شور سے جاری،  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں تین دن کی توسیع کر دی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔ڈاکٹر حسن عسکری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

سٹی 42 کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار وں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں 3 دن کی توسیع کی ہے۔ امیدوار اب 11 جون تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے ریٹرنگ افسروں کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ توسیع کا فیصلہ سیاسی جماعتوں کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف اٹھاتے ہی بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے متوقع

دوسری جانب حکومت پنجاب نے الیکشن اخراجات کی مد میں 1600 ملین روپے کی منظوری دیدی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے محکمہ خزانہ کو خط لکھا ہے کہ الیکشن اخراجات کی رقم تمام ڈی سیز کے ا کاﺅنٹ میں منتقل کئے جائیں۔ تاکہ اخراجات اداکئے جاسکیں۔

مزیدخبریں