(سٹی42) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ڈاکٹر حسن عسکری سے نگران وزیراعلیٰ پنجا ب کے عہدے کا حلف لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران گورنر رفیق رجوانہ نے ڈاکٹر حسن عسکری سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں ملک کی اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔
گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا تھا، جس میں باہمی مشاورت کے بعدالیکشن کمیشن نے پروفیسرحسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر حسن عسکری کو آرٹیکل 224 اے کے تحت نگران وزیر اعلیٰ مقرر کیا ۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے 1980 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے پی ایچ ڈی کی، صدرپاکستان کی جانب سے انہیں 23 مارچ 2010 کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی زندگی پر ایک نظر
حسن عسکری کا سٹی 42 سے خصوصی گفتگو کرے ہوئے کہنا تھا کہ انتخابات الیکشن کمیشن کی دی گئی تاریخ پرہونگے، تمام سیاسی جماعتوں کوساتھ لے کر چلوں گا۔رول آف لاءکےمطابق سب کوبرابرمواقع ملیں گے۔
خبر پڑھیں۔۔۔۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف اٹھاتے ہی بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے متوقع
واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ پہلے صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے پاس تھا۔ ان کو حق حاصل تھا کہ وہ باہمی مشاورت سے نگران وزیراعلیٰ کا انتخاب کریں لیکن سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی کئی میٹنگز ہونے کے باوجود بھی انتخاب نہ کیا جاسکا، بعدازاں نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کےسپرد کردیا گیا۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔مہنگی گاڑیاں خریدنے والے بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے
بدھ کے روز پارلیمانی کمیٹی بھی حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائےپیدا کرنے میں ناکام ہوگئی تھی۔جس کے بعد یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا،الیکشن کمیشن کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نے چار نام بھیجے تھے ، جن میں حکومت کی جانب سے ایڈمرل ذکائ اللہ، جسٹس ریٹائرڈ سائرعلی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ڈاکٹر حسن عسکری اور ایازامیر کا نام تجویز کیا گیا تھا۔