وسیم احمد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کرکٹ کو بامِ عروج تک پہنچانے کے لئے کن ریٹائرڈ کرکٹرز سے مشاورت اور مدد لینا چاہتے ہیں حقائق سامنے آ گئے۔ اس ضمن میں نام نہاد پنڈتوں اور کئی رپورٹروں کی قیاس آرائیاں حقیقت سے کوسوں دور نکلیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی کے حوالے سے گزشتہ ہفتہ کے دوران یہ خبر سامنے آئی کہ وہ ریٹائرڈ کرکٹرز سے کرکٹ کی بہتری کے لئے مشاورت اور مدد لینا چاہتے ہیں۔
محسن نقوی نے خود سپورٹس رپورٹرز کے ساتھ ملاقات میں بھی بتایا کہ وہ ریٹائرڈ کرکترز سے مدد لینا چاہتے ہیں، انہوں نے "سابق سٹار کرکٹرز" کے ناموں کے حوالے سے قیاس آرائیاں کرنے اور فیک نیوز گھڑنے والوں کی قیاس آرائیوں کے حوالے سے اس وقت بتایا کہ وہ نیوز چینلز پر بولنے سے وابتہ سابق کرکٹرز اور ٹویٹر پر تنقید کرنے والوں کو مشورے کے لئے نہیں بلا رہے۔
محسن نقوی کے اس واضح جواب کے باوجود قیاس آرائیوں کا سونامی جاری رکھا گیا جو چئیرمین محسن نقوی کے ریٹائرڈ کرکٹرز کے ساتھ ملنے کے بعد سب خرافات ثابت ہوا۔
پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی سے سابق سٹارکرکٹرز کی ملاقات میں سلمان بٹ ،اعجاز احمد، سرفراز احمد، باسط علی، انتخاب عالم ،محمد سمیع ،سلیم الطاف، شفیق پاپا، وجاہت اللہ واسطی،یاسر شاہ کے ساتھ اقبال قاسم، ہارون رشید، عبدالرؤف،یاسر حمید اور اظہر خان بھی موجود تھے
ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کیلئے چیئرمین پی سی بی نے سابق کرکٹرز کو مدعو کیا۔
ملاقات میں پاکستان کرکٹ کی بہتری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابق سٹارز کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ کی بہتری کیلئے تجاویز پیش کیں۔