پنجاب یونیورسٹی میں نوکری پر بحالی کے لیے 250 سیکورٹی گارڈز کا احتجاج

8 Jul, 2024 | 08:16 PM

عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی میں نوکریوں سے برخاست  250 سیکورٹی گارڈز نے  رجسٹرار  آفس کے باہر احتجاج کیا

پنجاب یونیورسٹی نے  گذشتہ ہفتے  تقریبا 250 سیکورٹی گارڈز کو  نوکریوں سے نکال دیا تھا ۔مہنگائی  اور بے روزگاری سے تنگ سیکورٹی گارڈز نے رجسٹرار آفس کے باہر  احتجاج کیا ۔250 سیکورٹی گارڈز نے یونیورسٹی سے دوبارہ بحالی کا مطالبہ کیا۔  پنجاب یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈز کی تعدد 400 سے کم ہوکر 150 رہ گئی ہے۔ کم سیکیورٹی کے باعث یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے 24 میں 18 گیٹ بھی بند کر دیئے ہیں۔

مزیدخبریں