جنید ریاض:چیئرمین لاہور بورڈ نے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا ،سرکاری سکولوں کے طلبہ بازی لے گئے۔
سائنس گروپ کی برتری،1190نمبر لے کر ایان نے پہلی پوزیشن ،ماہین سجاد اور معیز حیدر 1186نمبر لے کر دوسری پوزیشن پر رہے ۔اورعبیرہ اصغر ،سحر شکیل، زینب آصف اورعبیداللہ عثمان 1185 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پررہے۔
چیئرمین لاہور بورڈ نے زید بن مقصودنے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کی اور پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کا اعلان کیا ۔
چیئرمین لاہور بورڈزیدبن مقصودنےبتایا کہ سائنس گروپ میں پہلی 2 پوزیشنز سرکاری سکولوں کے لڑکوں نےحاصل کی۔دانش سکول میانوالی کاایان 1190 نمبر لے کر پہلی پوزیشن پر رہا۔گورنمنٹ اصلاح معاشرہ ہائی سکول کےطالبعلم ماہین سجاد،معیزحیدر 1186نمبر لے کر دوسری پوزیشن پر رہےجبکہ عبیرہ اصغر ،سحر شکیل، زینب آصف اورعبیداللہ عثمان 1185 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پررہے۔
آرٹس گروپ میں طالبات بازی لے گئیں ۔آرٹس گرلز گروپ میں حفصہ اور مائرہ عمران 1152 نمبروں کے ساتھ پہلی،کائنات عامر 1147 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں۔مائرہ خرم نے1137 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ آرٹس بوائز گروپ میں غلام محی الدین1073 نمبر لے کر پہلے ، احتشام الحق1071نمبر لے کر دوسری اورفرحان 1061نمبر لے کر تیسری پوزیشن پررہے۔
نتائج کا اعلان 9 جولائی کو صبح دس بجے کیا جائے گا۔پریس کانفرنس میں کنٹرولر امتحانات زاہد میاں اور سیکرٹری لاہور بورڈ بشری بی بی بھی موجود تھیں۔