ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارکنگ رولز کی خلاف ورزی پر بڑے بڑوں کی آؤٹ لیٹس بند ہو گئیں

TIPA Enforcement, LDA, Parking rules violation ,City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب:   ٹیپا انفورسمنٹ ونگ نے پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر جوہر ٹاون میں حدیقہ کیانی سیلون ، نسا سلطان سمیت بیس سے زائد املاک سربمہر کردیں۔  
پیر کے روز ٹیپا انفورسمنٹ ونگ نے جوہر ٹاؤن میں کارروائی کرکے بیس سے زائد املاک کو سربمہر کر دیا۔حدیقہ کیانی سیلون، ڈینٹو کیر ، سٹار ہئیر سیلون ، شفیق سیلون ، زیڈ کے ٹی ، الرافع ، گلومیکس ، ڈیجیٹل سگنیچر ، ہوٹل سوئیس پرل ، کراچی سیلون ، نسا ءسلطان ، بنک الحبیب ، ڈینٹل بے کلینک شامل ہیں ۔

 چیف انجنئیر اقرار حسین قریشی کا کہنا ہے کہ پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات بنانے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔