دُرِ نایاب: وزیراعلی مریم نواز نے سی ڈی اے کے گڑھی شاہو چوک سگنل فری ٹریفک مینجمنٹ پلان منصوبے ک کو موقع کا خود جائزہ لئے بغیر منظور کرنے سے انکار کر دیا۔
پیر کے روز معلوم ہوا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایل ڈی اے ہیڈکوارٹرز کے حالیہ دورے میں دو گھنٹے طویل میٹنگ کی تھی ۔ایل ڈی اے کے حکام نے وزیراعلی مریم نواز کو محسن نقوی کی نگران حکومت کے اہم منصوبے "گڑھی شاہو ٹریفک مینجمنٹ پلان" پر بھی بریفنگ دی۔مریم نواز نے اس منصوبے پر کوئی فیصلہ دینے کی بجائے ایل ڈی اے حکام سے کہا کہ وہ پہلے خود گڑھی شاہو کا دورہ کرین گی اور صورتحال کا جائزہ لیں گی اس کے بعد فیصلہ کریں گی کہ اس پروجیکٹ کا کیا کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعلی مریم نواز نے گڑھی شاہو کےعلاقے سے وابستہ اپنی یادوں کو بھی تذکرہ کیا اور بتایا کہ گڑھی شاہو میں میرا سکول ،کالج رہا ہے۔ اس علاقے کو بہتر جانتی ہیں، موقع پر جاکر گردو نواح کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا ۔
گڑھی شاہو منصوبہ سو فیصد پلاننگ کے بعد محسن نقوی کی نگران حکومت کے دور میں منظور کیا گیا تھا ۔ اس پروجیکٹ میں گڑھی شاہو چوک کی ری ماڈلنگ اور موقع پر ایک فلائی اوور اور ایک انڈر پاس منظور کیا گیا تھا ۔