ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 منشیات کے  قیدیوں کی جیل ڈیوڑھی میں ملاقات پر پابندی

jail, Drugs ,City 42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : جیلوں میں وی وی آئی پی ملاقاتیں منشیات سپلائی کا سبب بننے لگیں۔ منشیات کے قیدیوں سے ڈیوڑھی میں ملاقاتوں کے دوران منشیات اور نشہ آور اشیا کی سپلائی کا انکشاف ہونے کے بعدمنشیات کے قیدیوں کی ڈیوڑھی میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
 آئی جی جیل میاں فاروق نذیرکے مراسلے نےجیلوں میں منشیات کی سمگلنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔لاہور سمیت صوبے بھر کی جیلوں میں ایڈمن بلاک میں منشیات کے مقدمات میں ملوث اسیران کی ملاقاتوں پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

آئی جی  جیل کے مراسلہ کے مطابق بد نام زمانہ منشیات فروش جیلوں کے اندر مختلف ذرائع سے منشیات سمگل کرنے کے لیے سرگرم ہیں اورجیلوں میں مکروہ دھندہ چلا رہے ہیں۔

منشیات کی سپلائی میں   جیل کے ایڈ من بلاک ( ڈیوڑھی) میں قیدیوں  کے ساتھ بالمشافہ ملاقاتیں ایک بڑا ذریعہ ہیں۔ اس سلسلہ کو روکنے  کےلئےمنشیات اور نشہ آور مواد کے مقدمات میں ملوث اسیران کی ایڈمن بلاک کے اندر ملاقات نہیں کروائی جائے گی۔آئی جی جیل خانہ جات کی  ہدایت پر عملدرآمد نہ کروانے افسران کےخلاف پیڈا ایکٹ تحت کاروائی کاحکم دے دیا۔