ارشاد قریشی: سانحہ 9 مئی کے کیسز میں گرفتار سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کولاہور سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کو آج علی الصبح اڈیالہ سے لاہور منتقل کیا گیا ، شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا گیا تھا ،سابق وزیر خارجہ کو 9مئی سے متعلق لاہور میں درج مقدمات میں لاہور لے جایا گیا تھا۔