شہزاد خان : وفاقی بجٹ کے بعد مہنگائی نے شہریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ،مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا ۔
آٹے ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے ،اوپن مارکیٹ کافی کے مختلف پیکس کی قیمتوں میں 100 روپے سے 500 روپے تک اضافہ ہوگیا ۔اسی طرح خشک دودھ 300 روپے بڑھ کر 1650 روپے کا ہوگیا۔
اور 1850 سے نیڈو 2150 روپے فی کلوگرام ہوگیا جبکہ کالی مرچ 1400 روپے فی کلوگرام سے 2800 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔
اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہے شہری کہتے ہیں پہلے بجلی کے بلوں نے زندگی مشکل کردی اب اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہورہی ہیں۔