فریحہ بتول: اسلام پورہ نوری بلڈنگ چوک سے حضرت عمر فاروق کے شہادت کے دن کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی اتحاد اہل سنت کی جانب سے محمد نعیم چوہدری کی زیر قیادت نکالی گئی۔جس میں عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اسلام پورہ نوری چوک پہنچ کر ریلی جلسہ میں بدل گئی۔ یہ اسلام پورہ میں نکلنے والی یوم شہادتِ عمر فاروق کی 19 ویں سالانہ ریلی ہے۔
ریلی کے اختتام پر جلسہ میں علما کرام اور مقررین نے حضرت عمر فارق کے فضائل بیان کئے۔ مقررین نے کہا کہ یکم محرم الحرام کو ملک بھر میں یوم عمر فاروق کی چھٹی ہونا چاہئے۔
مقرین نے حضرت عمر فاروق کی خلافت کے واقعات بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو اپنی پالیسیوں ور طرز عمل کا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی خلافت کے ساتھ تقابل کر کے اپنی اصلاح کرنا چاہئے۔ مسلمانوں کے لئے حضرت عمر فاروق کا طرز حکمرانی بہترین مثال ہے اور رہتی دنیا تک مسلمان حکمرانوں کے لئے قابلِ تقلید ہے۔