سٹی42 : الخدمت اسلامک مائیکرو فائنانس کے سٹاف کیلئے تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا،الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ابرار احمد مگوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
نیشنل ڈائریکٹر میاں بابر حمید، مائکرو فائنانس کے چئف فائننشل آفیسر رمیز راجہ ،الخدمت کے دیگر ذمہ داران اور ملک بھر سے الخدمت اسلامک مائیکرو فائنانس کے 40 ذمہ داران شریک ہوئے شریک ہوئے۔ الخدمت اسلامک مائیکرو فائنانس کا مقصد سودی نظام کو ختم کرنا ہے۔نائب صدر ابرار احمد مگوں کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا مشن مستحق لوگوں کو کیسے انکے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، الخدمت فاؤنڈینشن 10 سالوں میں 10 ہزار افراد کو 10 ارب کے بلا سود قرض دینے کا عزم رکھتی ہے ۔