سونے کی فی تولہ قیمت میں1300روپے کمی

8 Jul, 2024 | 04:04 PM

Ansa Awais

سٹی42 : سونا خریدنے والوں کیلئے خوشخبری ، سونے کی فی تولہ قیمت میں1300روپے کی کمی ہوگئی۔ 

 بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کمی سے 2ہزار376 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔آل پاکستان جیمز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے فی تولہ قیمت میں 1ہزار300 روپے میں  کمی سے 2 لاکھ 45ہزار 100 روپے کا ہوگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 1ہزار113 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 10ہزار 134 روپے کا ہوگیا ۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت ایک تولہ چاندی 2900 روپے پر برقرار ہے۔
 

مزیدخبریں