ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحافی ارشد شریف کا قتل کیس، کینیا کی عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا

صحافی ارشد شریف کا قتل کیس، کینیا کی عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا
کیپشن: Kinya Arshad Sharif Murder Case
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کینیاکی ہائیکورٹ نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کا قتل غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیدیا۔

کینیا کی ہائیکورٹ نے ارشد شریف قتل کیس پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے قتل کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا، عدالت نے ارشد ندیم کے اہلخانہ کو 2 کروڑ 17 لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم دیا ہے، عدالت نے کہا کہ ارشد شریف کا قتل ’شناخت میں غلطی کا نتیجہ نہیں تھا،کینین ہائیکورٹ نےگولی چلانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست میں جن حکومتی اداروں کا نام لیاگیا وہ اپنی ذمہ داری سے فرار اختیار نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر شہید کردیا گیا تھا۔