سٹی42: روشن گھرانہ اسکیم کے تحت سولر پینل پروگرام میں 201 یونٹس سے 500 یونٹس والے صارفین کے لیے پلان حکومت کو پیش کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہری 3 ہزار 7 سو روپے سے لیکر 6 ہزار 2 سو روپے تک اقساط پر سولر لے سکیں گے۔محکمہ توانائی پنجاب نے پلان تیار کرکے حکومت کو پیش کردیا ہے۔ 201 یونٹس سے 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینل کے لیے 2 لاکھ 25 ہزار روپے دئیے جائیں گے ، 301 سے 400 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو تین لاکھ روپے بطور قرض دئیے جائیں گے جبکہ 401 سے 500 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو 3 لاکھ 75 ہزار روپے بطور قرض دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین 25 فیصد رقم خود ادا کرکے کے یہ قرض حکومت سے لیں گے ، قرض کی ماہانہ ادائگی کی قسط 3 ہزار 7 سو روپے سے لیکر 6 ہزار 2 سو روپے تک ہو گی۔
یاد رہے کہ 201 یونٹس سے لیکر 500 یونٹس تک 4 کرو ڑ 39 لاکھ صارفین کو یہ قرض دیا جائے گا۔