ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد احسن رمضان وطن واپس پہنچ گئے

 ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد احسن رمضان وطن واپس پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان رینجرز پنجاب کے مایہ ناز سنوکر کھلاڑی سپاہی احسن رمضان ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔

سنوکر کے کھلاڑی احسن رمضان نے ایشین اسنوکرچیمپئن شپ میں "چاندی" کا تمغہ جیت کر اپنے وطن کا نام روشن کیا ہے۔

پاکستان پہنچتے ہی انھوں نے سٹی42 کے نمائندے سے بھی گفتگو کی جس میں انھوں نے کہا کہ اسنوکر چیمپئن شپ میں بہت سی ٹیموں نے شرکت کی کس کی وجہ سے مقابلہ کافی سخت تھا لیکن اللہ پاک کا شکریہ ادا کرتا ہوں کے اتنے بڑے میچ میں مجھے کامیابی حاصل ہوئی اور میں نے "چاندی" کا تمغہ جیت کر اپنے نام کیا۔انھوں نے مزید بتایا کہ آگے بھارت میں بھی اسنوکر چیمپئن شپ ہوگی اور مجھے امید ہے کہ انشاءاللہ اس میں بھی ہم کامیاب ہوں گے۔

ایشین اسنوکرچیمپئن شپ 28 جون تا 3 جولائی سعودی عرب میں منعقد ہوئی اور اس میں تمام ایشین ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔قومی سنوکر کھلاڑی احسن رمضان کو دنیا کے کم عمرترین عالمی اسنوکر چمپئن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

احسن رمضان ایشین نے انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ ایران میں سونے کا تمغہ جیتا ، ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ قطر میں سونے کا تمغہجیتا اور ورلڈ 6 بال سنوکر چیمپئن شپ قطر میں چاندی کا تمغہ جیتاہے۔