(ویب ڈیسک)سندھ ریونیو بورڈ (SRB) نے ویڈیو آن ڈیمانڈ انٹرنیٹ اسٹریمنگ سروس Netflix پر اضافی ٹیکس عائد کر دیا ہے کیونکہ بینک پاکستان میں اس پر نیا ٹیکس وصول کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق نیٹ فلکس کے صارفین کو اب ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ سبسکرپشن فیس ادا کرنے پر آئی ٹی سروسز پر 3 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے،بین الاقوامی ٹرانزیکشنز (فائلرز) پر 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس، اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے علاوہ کارڈ ٹرانزیکشن چارجز 4 فیصد مقرر کیے گئے ہیں، غیر اے ٹی ایل افراد پر ایڈوانس ٹیکس 10 فیصد ہوگا۔
سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیکس کے نئے قوانین نافذ کیے ہیں جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے مجاز بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو "کلیکشن ایجنٹ" کے طور پر نامزد کئے گئے ہیں،،نان فائلرز کے لیے بین الاقوامی لین دین پر ایڈوانس ٹیکس مختلف ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق نیٹ فلکس نے اپنی ویب سائٹ پر واضح کیا گیا کہ صارف کہاں رہتا ہے اس پر منحصر ہے کہ ان سے سبسکرپشن کی قیمت کے علاوہ ٹیکس بھی وصول کیا جائے۔
بینک اب نیٹ فلکس پر اضافی ٹیکس وصول کرنے کے لیے ایس آر بی کی جانب سے ودہولڈنگ ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
نیٹ فلکس ماہانہ پیکج (بغیر ٹیکس)
موبائل: 250 روپے ماہانہ
بیسک: روپے 450 روپے ماہانہ
اسٹینڈرڈ: 800 روپے ماہانہ
پریمیم: 1،100 روپے ماہانہ
گزشتہ برس بینکوں کو اشتہاری خدمات پر صوبائی سیلز ٹیکس کا 13 فیصد کٹوتی کرنے پر مجبور کرنے کے بعد سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے اب نیٹ فلکس پر اضافی ٹیکس عائد کردیا ہے۔