مرغی کا گوشت 49 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا

8 Jul, 2024 | 12:15 PM

Ansa Awais

سعید احمد  :  برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے،   لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت49روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرغی کا گوشت49  روپے اضافےہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 470روپے مقررکر دی گئی،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 312روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 324روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔2دنوں میں برائلر مرغی کاگوشت86روپے مہنگا ہوا.

دوسری جانب  فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے فی درجن برقرار ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7380روپے جاری کی گئی ہے۔

مزیدخبریں