جمال الدین : 9مئی کوتھانہ شادمان نذر آتش کیس کا جیل ٹرائل ،پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔
جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں علی الصبح لاہور منتقل کیا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت میں شاہ محمود قریشی کو چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں۔عدالت نے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی، ان پر لاہور میں 9 مئی کے سات مقدمات درج ہیں۔ پولیس اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش بھی کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔
شاہ محمود قریشی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا