لاہور ڈیفنس: مالکان کے تشدد کا شکار ملازمہ بچی کا سنسنی خیز بیان آگیا

8 Jul, 2024 | 11:48 AM

Ansa Awais

وقاص احمد : ڈیفنس بی کے علاقے میں گھریلو ملازمہ کو مالکان نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ ملازمہ کا تفصیلی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ۔واقعے میں ملوث ملزم حسام کو آج عدالت میں پیش کردیا جائے گا ۔
متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ مالکان نے زیورات چوری کا الزام لگا کر تشدد کیا ۔مالک اور اس کی بیوی ڈنڈوں سے تشدد کرتے رہے۔تحریم نے پولیس کو بیان دیا کہ ملزم حسام اپنی بیوی عمائمہ کے ساتھ مل کر مارتا تھا ۔
 پولیس نے بتایا کہ متاثرہ ملازمہ کے ابتدائی میڈیکل میں بھی تشدد ثابت ہوگیا ۔ملزم کی بیوی کی گرفتاری بھی جلد کرلی جائے گی۔واقعے میں ملوث ملزم حسام پہلے سے گرفتار ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز   لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ کو مالکان نے چوری کے الزام میں شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔  

گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیسز میں دن با دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اسی طرح ایک کیس لاہور کے علاقے ڈیفنس میں رپورٹ ہوا ہے جس میں مالکان کی جانب سے 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر چوری کے الزام لگاتے ہوئے اس کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ 13 سالہ گھریلو ملازمہ تحریم کو حسام اور اسکی بیوی کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تحریم کی والدہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان چوری کے شبہ پر 13 سالہ تحریم کو برہنہ کر کے تشدد کرتے رہے، ملزمان کے تشدد سے گھریلو ملازمہ تحریم کے ہاتھ اور ناک کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ 

پولیس نے گھریلو ملازمہ کو طبی معائنے کے بعد والدہ کے حوالے کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گھر کو تالے لگا کر فرار ہوگئے ہیں لیکن ان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں