ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم کپتان رہینگے یا نہیں؟ہیڈ کوچ لاہور پہنچ گئے

بابر اعظم کپتان رہینگے یا نہیں؟ہیڈ کوچ لاہور پہنچ گئے
کیپشن: Gary Kirsten reached Lahore
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن لاہور پہنچ گئے، گیری کرسٹن کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بلایا ہے، ان کو مستقبل کے فیصلوں کی مشاورت کے لیے بلایا گیا ہے۔

بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھنے سے متعلق گیری کرسٹن سے مشاورت اہم ہے جبکہ گیری کرسٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ پہلے ہی دے چکے ہیں، گیری کرسٹن نے ٹیم کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ دی اور کئی سوالات اٹھائے۔

مستقبل میں تبدیلیوں کے لیے محسن نقوی سابق کپتانوں سے بھی ملاقات کر رہے ہیں اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے بھی مل رہے ہیں۔

اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو بھی انگلینڈ سے بلایا گیا ہے،ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی بھی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملیں گے۔