محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

8 Jul, 2024 | 10:05 AM

(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش  کی پیشگوئی،ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا ہونے کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر لاہور میں  میں کم سے کم درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈ  ،ہوا میں نمی کاتناسب73فیصد ریکارڈ کیاگیا،محکمہ موسمیات نے شہر میں رواں ہفتے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے، دوسری جانب عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور پہلےنمبر پر آگیا،فضا میں آلودگی کی مجموعی شرح180ریکارڈ کی گئی۔

  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، خوشاب، میانوالی، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، لیہ، بھکر، تونسہ، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 کشمیر، خیبر پختونخوا،شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، سندھ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھاربارش بھی ہو سکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

 اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کچھ مقامات پر تیز بارش کی بھی توقع ہے۔

  اسی طرح بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، ٹانک، خیبر، مہمند، باجوڑ، کرم، لکی مروت، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ژوب، بارکھان، شیرانی، موسیٰ خیل، کوہلو،سبی، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی, نصیر آباد، لورالائی، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گرد و نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقاما ت پرموسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے،آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 15ویں نمبر پر آ گیا۔پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر آگیا۔

  اگر سندھ کی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کے علاوہ جیکب آباد، کشمور، سکھر، شکارپور، گھوٹکی، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو، عمرکوٹ، تھرپارکر، میر پور خاص، بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور کراچی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 کشمیر کے اکثر مقامات پر بارش جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں